ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اجے مشرا کے قافلے پر انڈے پھینکنے کے الزام میں کانگریس کارکنان زیرحراست

اجے مشرا کے قافلے پر انڈے پھینکنے کے الزام میں کانگریس کارکنان زیرحراست

Sun, 31 Oct 2021 21:09:36    S.O. News Service

بھونیشور،31؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے قافلے پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے الزام میں پولیس نے آج کئی کانگریس کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کارکنان گزشتہ تین اکتوبر کو لکھیم کھیری میں کسانوں کے خلاف ہوئے تشدد میں اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کے مبینہ ملوث ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

حکومت کے ذریعہ منظور کئے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف لکھیم پور کھیری میں احتجاج کرنے والے کم از کم چار کسانوں کو گاڑیوں کے ذریعہ کچل دیا گیا۔ الزام ہے کہ کسانوں کو کچلنے والی گاڑیوں میں سے ایک میں آشیش مشرا تھے۔

مرکزی وزیر آج صبح بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کے آر ٹی سی-منڈلی کا دورہ کرنے پہنچے۔ یہاں وہ 180 مردوں کی بیرک کا افتتاح بھی کرنے والے ہیں۔ اس دوران بیجو پٹنائک انٹرنیشنل ایرپورٹ چوک پر کانگریس کارکنوں نے اس وقت ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جب وہ پروگرام کے مقام کی طرف جا رہے تھے۔


Share: